گوجرانوالہ،گکھڑ منڈی(نمائندہ جنگ،نامہ نگار)تھانہ کینٹ کے علاقہ راہوالی سے خاتون کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہوئی راہوالی کی رہائشی زنیر ہ بی بی دو روز قبل اپنے رشتہ داروں کو ملنے کیلئے وحدت کالونی گئی ہوئی تھی کہ وہاں سے واپسی کے بعد اس سے رابطہ منقطع ہو گیا اور گزشتہ روز اس کی لاش ایک تکہ شاپ کے باہر لگے ہوئے درختوں میں ملی پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کے سر پر گہری چوٹوں کے نشانات پائے گئے ہیں جسے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔