امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلیں گے، جمہوریت کو احتساب سے کوئی خطرہ نہیں۔
ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل ہونے کی باتیں کرنے والے احتساب کا عمل روکنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد حکومت کی ملک میں کوئی اخلاقی ساکھ نہیں رہی، وزیراعظم کو قومی ساکھ تباہ کرنے کی بجائے اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ موجودہ حکومت نے کرپشن کے ساتھ ساتھ سودی نظام کو بھی جاری رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ لوٹی گئی دولت واپس لانے کیلئے از خود اقدامات کرے گی۔