گجرات(نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوانے مون سون کے دوران تمام ریسکیو اینڈ ریلیف سے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں ،افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں سے گزرنے والے دریاؤں اور برساتی نالوں میں پانی کی صورتحال پر نظر رکھیں، بارشوں یا سیلاب کی صورت میں کسی ناخوشگوار حادثہ کے بارے میں آگاہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بارش کیوجہ سے شہر اور نواحی علاقہ میں دو حادثات پیش آئے، متاثرین کو ریسکیو1122کی مدد سے طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔