گجرات (نمائندہ جنگ) ڈاکو گھر میں گھس گئے،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور زیورات لوٹ کر فرارہوگئے،تھانہ ڈویثرن کے علاقہ ریلوے روڈ کے رہائشی تاجر شیخ سمیع اللہ کے گھر 4ڈاکو گھس گئے اوراہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے 50تولے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے،مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنا ڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔