سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)میئر میو نسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر کی جا نب سے شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کی مہم کو مفاد عامہ کے پیش نظر جاری رکھنے کے لئے میو نسپل آفیسر (ریگولیشن) اورعملہ تہہ بازاری کو سختی سے ہدایات کے باوجود شہر کے مرکزی علاقوں علامہ اقبال چوک ، مجاہد روڈ ، لہائی بازار میں تجاوزات جوں کی توں ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا درپیش رہا۔ یادرہے کہ مئیر سیالکوٹ نے عملہ تہہ بازاری کے ساتھ اجلاس میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے صبح و شام ڈبل شفٹ میں کام کر نے اورکسی سے بھی رو رعایت نہ کرنے کا حکم دیا تھا ۔