سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) بدھ کے روز صبح سویرے ہونیوالی تیز بارش کے بعد گورنمنٹ خواتین یونیورسٹی، نہال چند سٹریٹ ، ریلوے ٹریک ، ٹرنک بازار، رامتلائی، بیری والا چوک، نیکاپورہ، سمیت شہر کے مختلف نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ وائس چانسلر گورنمنٹ خواتین یونیورسٹی ڈاکٹر فرحت سلیمی نے بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹی سے سیوریج کے پانی کے اخراج کے نظام کی درستگی کے لئے متعلقہ حکام سے متعدد بار رابطہ کیا مگر تاحال اس ضمن میں کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔