گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) شہر اور اس کے گردونواح میں طوفانی بارش کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے، سڑکیں، انڈر پاسز ،پارکیں،گلیاں،بازار ،محلے ندی نالوں کامنظر پیش کرنے لگے، پانی نہ صرف نشیبی علاقوں میں جمع ہوا بلکہ شہر کے اہم اور پوش ایریاز میں بھی داخل ہوگیا جن میں سرکاری عمارتیں بھی شامل ہے ،جن سرکاری عمارتوں میں پانی داخل ہوا ان میں آرپی او آفس،کمشنر آفس،ڈی ایچ کیوہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور متعدد تھانوں کی بلڈنگز شامل ہیں ،طوفانی بارش کے باعث شہرمیں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ،سارا دن بارش رہنے کیوجہ سے تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سرکاری اداروں کے ملازمین دفاترمیں نہ پہنچ سکے۔