ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان صدیوں سے کیمل سکن، بلیو پاٹری کاشی گری کا مرکز رہا ہے۔ ملتان سے ہنرمند دنیا بھر میں جاکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں تاج محل آگرہ سمیت جنوبی پنجاب ایشیاء کے ممالک میں ملتانی ہنرمندوں نے بلیو پاٹری کاشی گری کا کام کیا ہے ، ہنر مند وسائل کی کمی رابطوں کے فقدان کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں اور ان کی آنے والی نسلیں اس فن کی جانب قدم بڑھانے سے گریزاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نقاش عبدالرحمٰن، بلیو پاپڑی انسٹی ٹیوٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر آصف علی اور سیکرٹری جنرل ملتان کرافٹ کونسل و ایم سی سی آئی خرم جاوید نے دورہ ملتان کے دوران نیپالی سفیر سی لیو المسال ادھیکاری سے ملتان کرافٹ بازار، بلیو پاٹری انسٹی ٹیوٹ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ بلیو پاٹری انسٹی ٹیوٹ کے دورہ کے دوران نیپالی سفیر نے مصنوعات کی تیاری کے مختلف مراحل دیکھے جبکہ ملتان کرافٹ بازار کے دورہ کے موقع پر بلیو پاٹری، کیمل سکن، گلاس کٹ ورک سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہنر مندوں سے ملاقاتیں کیں اور کہا کہ ملتانی ہنرمندوں، کرافٹس مین کی مصنوعات کی نیپال میں نمائش منعقد اور تربیتی ورکشاپس بھی کرائیں گے ۔