لاہور (اے پی پی) نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی آسٹروٹرف تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، جس کےلئے دنیا کی ٹاپ لائن ڈیسوٹرف بچھائی جائے گی جس پر 50ملین لاگت آئے گی جبکہ پرانی ٹرف نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے گراو¿نڈز 2میں بچھایا جائے گا، ڈائریکٹراسپورٹس جاوید رشید چوہان نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم کی بلیو آسٹروٹرف پریکٹس گرائونڈمیں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ڈی جی اسپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی آسٹروٹرف تبدیلی کی منظوری دے دی، منصوبے پر 50ملین خرچ ہوں گے، نئی آسٹرو ٹرف کےلئے ڈیسوکمپنی کوورک آرڈر دیا گیاہے ،ٹرف میں کوئی خرابی نہیں ہے، کھلاڑیوں کی پریکٹس کےلئے یہ ٹرف نیشنل ہاکی اسٹیڈیم گرائونڈ 2 میں منتقل کی جاری ہے ۔