• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،ن لیگ کا احتجاجی کیمپ،جے آئی ٹی رپورٹ کی کاپی جلادی

ملتان (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن ضلع ملتان کے زیراہتمام گزشتہ روز چوک کچہری پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس کی قیادت ضلعی صدر محمد بلال بٹ ایڈووکیٹ اور اطہر ممتاز جنرل سیکرٹری نے کی۔

اس موقع پرکارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی کارکنوں نے حکومت کے حق میں اور جے آئی ٹی کے خلاف نعرہ بازی کی،کارکنوں نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو ردی قراردیا اوراسرپورٹ کی کاپی کوبطور احتجاج نذر آتش کیا گیا ،اس موقع پر شاھد لودھی، راؤ ابرار، منیر لنگاہ ،ارشد بوٹا،عمر فاروق بھٹی،عمران ارشد ،عابد باکسر،اشرف سروہا،رانا عمران،سلیم قریشی،فریال چوھدری،فرزانہ،راؤظفر اقبال،راؤاسلم و دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر بلال بٹ ایڈووکیٹ نے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پوری قوم نےمستردکردی ہے ،لیگی قیادت انشاء اللہ سپریم کورٹ سے سرخرو ہوکر نکلے گی،انہوں نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا اور لیگی کارکن مینڈیٹکاتحفظکرنا جانتے ہیں،وزیراعظم نوازشریف کی قیاد ت میں ملک ترقی کے مراحل طے کرے گا اور ترقی دشمن عناصر کو شکست فاش ہوگی۔

تازہ ترین