• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کے حقوق کیلئے پارلیمان میں آواز اور سڑکوں پر احتجاج کرینگے،سراج الحق

   اسلام آباد ( نیوز ر پورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملازمین کے حقوق کیلئے پارلیمان میں آواز اور سڑکوں پر احتجاج کرینگے،حکمران مطالبات کیلئے آواز اٹھانے والوں کا پولیس کے ذریعے مقابلہ کرتی ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور یہ ایوان اوراداروں دونوں میں سرایت کر چکا ہے، 70 سالوں سے بجٹ میں صرف خوشحال لوگوں کو ریلیف دیا جاتا ہے۔

غریبوں کے لئے کچھ نہیں ہوتا۔ ملازمین کے لئے پارلیمان میں آواز اور سڑکوں پر احتجاج کرینگے۔ جس کے پاس کروڑوں روپے ہوں وہی قومی اسمبلی کا ممبر بن سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں این سی ایچ ڈی کے احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ بھی مو جو د تھے ۔سراج حق نے کہا کہ جماعت اسلامی غریبوں کے ساتھ ہے اور ان کی آواز ہر جکہ بلند کرینگے ۔

حکمران مطالبات کیلئے آنے والے ملازمین  کو اپنے اوپر بوجھ سمجھتے ہیں اور ان کے مطالبات ماننے کے بجائے پولیس کو تیار کر لیتے ہیں تاکہ مظاہرین کا مقابلہ کر سکیں۔

تازہ ترین