• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز،سی ای او کی تقرری کے معاملے پرتقسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کیلئے نئے چیف ایگزیگٹو آفیسر کی تقرری کے معاملے پر پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز تقسیم ہوگیا ، بعض اہم ارکان نے سی ای او کیلئے پیش ہوئے تمام ناموں کو مسترد کردیا ، تاہم بورڈ نے معمولی اکثریت سے تین نام وزیراعظم کو بھیجنے کی منظوری دے دی ہے جس میں سے وزیراعظم پی آئی اے کےنئے سی ای او کا انتخاب کریں گے کراچی میں ہوئے پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کے اجلاس میں نئے چیف ایگزیکٹو کے لیے تین ناموں پر غور کیا گیا جس میں سابق بیورو کریٹ مشرف رسول ،سابق منیجنگ ڈائریکٹر کپٹن اعجاز ہارون اور سابق منیجنگ ڈائریکٹر کپٹن جنید یونس کے نام شامل تھے تاہم بورڈ ارکان کی اکثریت کی رائے دونوں سابق منیجنگ ڈائریکٹرز کے خلاف تھی۔ ذرائع کے مطابق بورڈ اراکین کا کہنا تھا کہ منیجنگ ڈائریکٹرز کی حثیت سے ان دونوں کی کارکردگی مایوس کن تھی اور انہوں نے اپنے دور میں پی آئی اے کو بحران سے نکالنے کے لیے قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ، اب ان پر مزید اعتماد نہیں کیا جاسکتا ۔ بورڈ ممبرز نے تیسرے امیدوار مشرف رسول پر بھی اعتراض کیا ۔۔

مشرف رسول کے پاس بھی ائرلائن بزنس کا براہ راست تجربہ نہیں ہے ۔ وہ آسٹریلوی فضائی کمپنی کونٹاس کی کنسلٹنٹ کمپنی کے ایک پروجیکٹ میں بطور کوآرڈینٹر شریک رہے ہیں ۔

تازہ ترین