• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کو ڈرگ فری سٹی بنایا جا ئیگا،کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں :میئر

ملتان ( لیڈی رپورٹر)  مئیر میونسپل کارپوریشن ملتا ن چوہدری نوید الحق ارائیں نے کہا ہے کہ  منشیات کے خلاف جہاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یونین کونسل کی سطح پر تدارک منشیات کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں ، ملتان کو ڈرگ فری سٹی بنایا جا ئے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم  اور سول سوسائٹی فورم کے زیر اہتمام اے این ایف ملتان ، اور میونسپل کارپوریشن ملتان کے اشتراک سے عالمی یوم انسداد منشیات کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کیا ،   اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف ملتان سید منظور حسین شاہ نے کہا کہ ڈرگ فر ی پاکستان کے لئے اے این ایف کا کردار انتہائی اہم ہے ۔
تازہ ترین