راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی ماڈل کورٹس نے جمعرات کے روز اکیس مقدمات کا فیصلہ سناکر دیگر کیسوں میں 40افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، گزشتہ روز قتل کے ایک اور منشیات کے چار مقدمات کا فیصلہ سناکر دیگر فوجداری کیسوں میں 27شہادتیں ریکارڈ کی گئیں علاوہ ازیں سول کورٹس نے مختلف نوعیت کے دس مقدمات کے فیصلہ سنانے کے ساتھ ساتھ دیگر کیسوں میں تیرہ افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کیں جبکہ سول نگرانی کی چھ اپیلوں پر بھی فیصلے سنائے گئے۔