• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،یونین کونسل نڈالہ سندھواں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، 399ووٹوں کی برتری سے پی ٹی آئی کے امیدوار چیئر مین منتخب

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)الیکشن ٹربیونل کے حکم پر گوجرانوالہ میں یونین کونسل نڈالہ سندھواں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی کے امیدوار شاہد اقبال ناگرہ 399ووٹوں کی برتری سے چیئرمین منتخب ہو گئے، جیت کا اعلان ہوتے ہی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ،نوٹ نچھاور اورمٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،یونین کونسل نڈالہ سندھواں میں عام انتخابات کے دوران ن لیگ کے عارف سندھو کے چیئرمین یونین کونسل منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تھا جس کی شاہد اقبال ناگرہ نے رٹ پٹیشن دائر کرر کھی تھی۔ گزشتہ روز دوبارہ گنتی کی گئی تو تقریباً800سے زائد ووٹ جعلی ثابت ہوئے جس پر شاہد اقبال ناگرہ 399ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق باضابطہ نوٹیفکیشن 17 جولائی کو جاری ہوگا۔
تازہ ترین