شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈی ایچ او نے کا لاشاہ کے سرکاری ہسپتال کا معائنہ کیا تو سینئر نرس نورین طلعت ڈیوٹی سے غیر حاضر پائی گئی جس پر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جاوید گورایہ نے نرس کی جواب طلبی کرلی ہے جبکہ ڈیوٹی سے غیر حاضر پریونین کونسل نمبر 76کی دو لیڈی ہیلتھ ورکروں بشریٰ عباس اور ثریا بانو کوبھی شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں اورڈیوٹی سے غیر حاضر پائے جانے پر رورل ہیلتھ سنٹر مانانوالہ کے ڈسپنسر محمد اسلم کو بھی پیڈایکٹ 2006ء کے تحت شوکاز نوٹس جاری کردیا گیاہے۔