• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ، سکول وین الٹنے سے ایک طالبعلم جاں بحق،14 زخمی

ملتان( سٹاف رپورٹر) سکول وین الٹنے سے ایک طالبعلم جاں بحق،14 زخمی ہوگئےایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے بہاولپور روڈ آراپلی اڈہ لاڑ کے نزدیک سکول سے واپس آتی ہوئی وین ٹائی راڈ کھلنے کے باعث الٹ گئی جس کے باعث ایک گیارہ سالہ طالب علم جان بحق جبکہ چودہ زخمی ہو گئے جن میں سے ایک خی حالت سیریس بیان کی جاتی ہے تفصیل کے مطابق بہاولپور روڈ آراپلی اڈہ لاڑ کے نزدیک پانچ فیض روڈ پر واقع مقامی سکول نے ثمر کیمپ لگا رکھا تھا جہاں سے پندرہ طالب علموں کو لے کر وین گھر چھوڑنے جا رہی تھی کہ لاڑ کے نزدیک وین کا ٹائی راڈ کھل گیا اور وین الٹ گئی جس سے گاڑی میں سوار پندرہ بچوں میں سے گیارہ سالہ طالب علم رامیش جاں بحق جبکہ عمرین طاہر ولد طاہر، عمردس سال، رابیعہ رحیم دختر عبدایرحیم عمر دس سال، سائرہ ظفر دختر ظفر عمر بارہ سال، آصمہ دختر خوشی محمد عمر پندرہ سال، رقیہ وکیل دختر وکیل عمر تیرہ سال، زیشان،ولد عباس عمر سات سال، نعمان ولد عباس عمر نو سال، طلحہولد عبدالوکیل عمر آٹھ سال،کاشف ولد ارشاد عمر دس سال،نعمان ولد ظفر عمر آٹھ سال، شائستہ مقبول دختر مقبول عمر 14 سال، عاصمہ دختر محمد آصف، عمر تیرہ سال عبداجبار ولد انور عمر بارہ سال زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو ۱۱۲۲ نے پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر منتقل کر دیا ،ایک طالبعلم کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ ڈی سی ملتان نادر چھٹہ کے حکم پر ای ڈی او محکمہ تعلیم نے ثمر کیمپ لگانے والے سکول مالک اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
تازہ ترین