شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر شیخوپورہ میں قائم ہونیوالی پہلی مصالحتی عدالت نے اپنے قیام کے پہلے ماہ میں مجموعی طور پر 52مقدمات کی سماعت کے دوران 33کے فریقین کی صلح کروا کر مقدمات کو نمٹا دیا ہے جبکہ 7 مقدمات مصالحت نہ ہونے کی بناء پر متعلقہ عدالتوں کو بھیجوا دئیے ہیں جن مقدمات کی مصالحت ہوئی ہے ان میں 21 مقدمات سول 14 کریمنل ، 17 فیملی کورٹ کے ہیں، ان میں 11 سول 9 کریمنل اور13 فیملی کیس مصالحت کے ذریعے ختم ہوئے ہیں۔ مصالحتی کمیٹی کے اے ڈی آر جج اسد عمران نے عوام کے اندر مصالحت کی اہمیت وافادیت اجاگر کرنے کیلئے وکلاء برادری سے خصوصی تعاون کی اپیل کی ہے۔