گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کا سلسلہ جاری ہے ،مختلف مقامات ڈنگہ پھاٹک ، سیٹلائیٹ ٹاؤن ، عالم چوک و دیگر علاقوں میں بااثر افراد نے غیر قانونی طور پر گیس سلنر کی ری فلنگ کا کاروبار شروع کر رکھا ہے، دکاندار مسافر گاڑیوں میں بھی سلنڈر کی کی غیر قانونی ری فلنگ کر رہے ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کی سبب بن سکتا ہے۔