اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کے حوالے سے چوکس ہے اور ان کے حل کیلئے کئی اہم اقدامات کررہی ہے جبکہ انہیں بتایا گیا کہ ری فنڈ پیمنٹ آرڈر کے تحت اب تک 6ہزار853کو ادائیگی کی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلہ کی ادائیگی 14اگست تک کی جائے گی۔ وہ ہفتہ کو یہاں ایف بی آر میں سیلز ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگیوں کے ضمن میں منعقد تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر خزانہ نے مالی سال 2017-18 کی بجٹ تقریر میں ٹیکس گزاروں کے بقایا جات کی ادائیگی کا معاملہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے تحت 10لاکھ روپے تک کے بقایا جات پہلے مرحلہ میں ادائیگیاں 15جولائی تک کرنے اور دس لاکھ سے زائد کے بقایا جات کی ادائیگی 14اگست تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وزیر خزانہ نے نئے چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ نئے چیئرمین اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ٹیکس دہندگان کو سہولتوں کی فراہمی اور نئے مالی سال کے ٹیکس اہداف کے حصول کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کے حوالے سے چوکس ہے اور ان کے حل کیلئے کئی اہم اقدامات اٹھا رہی ہے ،انہیں بتایا گیا کہ ری فنڈ پیمنٹ آرڈر کے تحت اب تک 6ہزار853کو ادائیگی کی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلہ کی ادائیگی 14اگست تک کی جائے گی۔ انہیں بتایا گیا کہ شفافیت اور زیادہ سے زیادہ سہولتوں کے پیش نظر یہ ادا ئیگیاں براہ راست اسٹیٹ بینک کے ذریعے الیکٹرانک ٹرانسفر کی جا رہی ہیں۔