گجرات (نمائندہ جنگ) ضلع کونسل گجرات نے مالی سال 2017-18کیلئےایک ارب،ایک کروڑ، 55لاکھ83ہزار روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی ۔ترقیاتی منصوبوں کیلئے 66کروڑ، 22لاکھ84ہزار روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ چیئرمین ضلع کونسل چودھری محمد علی تنویر نے ہاؤس کو بتایا کہ ضلع کونسل کے پاس 46کروڑ روپے ہے ، جبکہ مالی سال میں 55کروڑ55 لاکھ83ہزار روپے آمدن کا تخمینہ ہے۔ ضلع کونسل کے جاری اخراجات کا تخمینہ 7کروڑ 33لاکھ 9ہزار 513 روپے ہے، تنخواہوں کی مد میں 22کروڑ،67 لاکھ52ہزار 348روپے اخراجات متوقع ہیں ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے چیئرمین نے بتایا کہ نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے35 کروڑ 50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔، اے ڈی پی کی مد میں 29کروڑ 47لاکھ 93ہزار 500روپے خرچ ہونگے جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر 79 لاکھ74ہزار روپے، سی سی بی کی جاری 45لاکھ16ہزار382روپے خرچ ہونگے بعد ازاں ہاؤس نے کثرت رائے سے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی۔