• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن میں سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں ،کمشنر

ملتا ن(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ نے کہا ہے کہ ملتان ڈویژن میں سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔ریسکیو1122، سول ڈیفنس، انہار اور زراعت سمیت تمام محکمے کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز شجاع آباد‘ جلال پور پیروالا اور ہیڈ محمدوالا سمیت مختلف فلڈ بندوں کی انسپکشن کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محکمہ انہار کے آفیسران کی جانب سے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر کو سیلاب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔کمشنر ملتان بلال احمد بت نے فلڈ بندوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع میں سیلاب کے حوالے سے پیشگی اقدامات اٹھانے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین