پشاور(خبرنگار) پشاورکے علاقہ حا جی کیمپ کی رہا ئشی مریم بی بی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوااورپولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ناکردہ جرم میں قیدان کے بیٹے کوفوری رہائی دلائی جائے ۔پشاورپریس کلب میں صحافیوں کوتفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ اس کاشوہر شال بادشاہ رنگ روڈ پر آئسکریم کا کا روبار کرتاہے چھوٹابیٹا سردار بادشاہ بھی اس کے ساتھ ہاتھ بٹھاتاہے چندروزقبل بعض نامعلوم افرادان کے بیٹے کے پاس آئے اورانہیں جان سے مارنے کی کوشش کی اس دوران ان کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی اور اپنے دفاع کیلئے میرے خاوند نے جان بچانے کیلئے گولی چلائی تو نتیجے میں مخالف گروپ کا ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی دعویداری ان کے کمسن بیٹے پر کردی گئی جو کہ بے قصور ہے اور اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ میرا خاوند شال بادشاہ تاحال روپوش ہے اور اس وقت بیٹامیرا واحد سہا را ہے اُنہوں نے کہا کہ پولیس والوں نے مخالفین سے مل کر میرے گھر پر قبضہ کر رکھا ہے اور مجھے بھی ما رنے کی دھمکیا ں دے رہے ہیں جو کہ سرا سرظلم و نا انصا فی ہے۔ اُنہوں نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک اورآئی جی سمیت دیگرحکام سے اپیل کی کہ اسکے بے گناہ بیٹے کورہائی دلائی جائے اوراگرانصاف نہ ملاتووہ صوبائی اسمبلی کے باہرخودسوزی کرنے پرمجبورہونگی۔