ملتان کے نشتر اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ شدید دھوئیں کی وجہ سے مریضوں کو ایمرجنسی سے وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
نشتر اسپتال کی ایمرجنسی میں ایک دن میں د و مرتبہ آگ لگی اور دونوں مرتبہ آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔
بجلی کے بورڈ میں لگنے والی آگ سے ایمرجنسی میں دھواں بھر گیا اور مریضوں کو وارڈز میں منتقل کرنا پڑا۔
ریسکیو کے عملے نے آگ پر قابو پالیا تاہم ایمرجنسی وارڈ کی بجلی اب تک بند ہے جس سے مریضوں کے علاج معالجے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔