• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ، مظلوم خواتین کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،کمشنر

نوابشاہ(بیورورپورٹ)ڈویژنل کمشنر شہید بے نظیرآباد غلام مصطفیٰ پھل نے کہا ہے کہ معاشرے کی ستائی ہوئی خواتین کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے ضلع اور تعلقہ سطح پر سیف ہاؤسز قائم کئے جارہے ہیں تاکہ ان کو تحفظ فراہم کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ضلع وتعلقہ سطح پر سیف ہاؤسز قائم کرنے اور فعال بنانے کے سلسلے میں ڈویژنل افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ذوہیب مشتاق،ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز اور دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین