اسلام آباد (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ 2ججز کا فیصلہ درست تھا، پاناماسکینڈل میں ملوث سیاستدانوں ،بیوروکریٹس ،ججز اور سرمایہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے اور وزیر اعظم پاناما کیس میں ملوث ہیں اب استعفٰی نواز شریف کے لیے باعزت آپشن ہے اور اپنی پارٹی میں سے کسی اور کو وزیر اعظم بنا دیں اب سپریم کورٹ کا بھی امتحان ہے اسے اس کیس کو زیادہ لمبا نہیں کرنا چاہیے فیصلہ جتنا جلد ہو گا ملک و قوم کے لیے بہتر ہو گا، ایک اور جے آئی ٹی بنائی جائے جو پاناما کیس میں شامل تمام لوگوں کی تحقیق کرے، اداروں اور اچھی شہرت کے حامل ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے جو کرپشن کے تمام الزامات کی تفتیش کرے،جنوبی افریقہ کی طرز پر ٹروتھ اینڈری کنسیلیشن کمیشن بننا چاہیے ، پرویز مشرف کو واپس بلا کر ان کے خلاف مقدمات چلائے جائیں۔