ملتان،بہاولپور(سٹاف رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کےکالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں کمبائنڈ انٹری ٹیسٹ کااہتمام کیاگیاجس میں 5300 امیدواروں نےحصہ لیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نےپرنٹ والیکٹرانک میڈیاکوبریفنگ میں بتایاکہ انجینئرنگ کےانٹری ٹیسٹ کیلئےیونیورسٹی نےہرممکن سہولیات فراہم کیں۔انٹری ٹیسٹ کےسٹی کوآرڈینیٹروپرنسپل انجینئرنگ کالج و ٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹرعابدلطیف اورفوکل پرسن انجینئراخلاق احمدنےکہاکہ 5ہزارسےزائدامیدواروں کیلئے7 بلاکس میں81سنٹرقائم کئےگئےتھےجبکہ امیدواروں کےساتھ آنیوالوں کیلئے 3500سےزائدسیٹوں،پنکھوں،ٹھنڈےپانی اورمعیاری کنٹینزکابھی اہتمام کیا۔طبی سہولیات کیلئےمیڈیکل ٹیمیں بھی ہرسنٹرمیں موجودرہیں، چونگی نمبر 9سے یونیورسٹی کیلئےبسیں صبح6بجے چلائی گئیں،انٹری ٹیسٹ شیڈول کےمطابق 10 بجےشروع ہوکر11بجکر40منٹ پر اختتام پذیر ہوا۔ڈائریکٹرتعلقات عامہ ڈاکٹرعبدالقدوس صہیب نےکہاکہ ضلعی انتظامیہ،ریسکیو 1122 اورپولیس نےتعاون کیا،400سےزائدپولیس جبکہ 150سےزائدٹریفک پولیس اہلکارفرائض سرانجام دیتے رہے،کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔زکریایونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ چیف کوآرڈینیٹرڈاکٹرمحمدعلی کی نگرانی میں ہوا،جبکہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکےڈاکٹرمحمد اسلم ملتان سنٹرمیں موجودرہے۔ پروفیسرڈاکٹرجاویداحمد نے کہاکہ انٹری ٹیسٹ کی ذمہ داری یونیورسٹیوں کودی جانی چاہئے،ایچ ای سی کاکام انٹری ٹیسٹ لینانہیں۔دوسری جانب یو ای ٹی کےاین ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں انٹری ٹیسٹ میں رجسٹریشن کرانےوالے کل 966امیدواروں میں سے 936ٹیسٹ میں شریک ہوئے،وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرملک اخترعلی کالرونے انتظامی افسروں کےہمراہ مختلف سنٹرزکادورہ کیا۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹرسعیداختر،صدراکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسرڈاکٹرجاویداحمد،ڈاکٹرمحمدعمرچوہدری،ڈاکٹرمقرب اکبر،ڈاکٹرطاہرسلطان ودیگرافسران موجودتھے۔ادھراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہورکے زیر اہتمام انجینئرنگ کے داخلہ ٹیسٹ میں 1800امیدواروں نے شرکت کی۔بغداد الجدید کیمپس میں انجینئرنگ کالج کی دونوں عمارات میں ٹیسٹ صبح 10سےساڑھے11 بجےتک جاری رہا۔پروفیسرڈاکٹرقیصرمشتاق وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکی ہدایت پرامیدواروں اوراُن کے والدین کی رہنمائی ،پارکنگ، سکیورٹی،سایہ دارجگہوں، ٹھنڈے پانی اورطبی سہولت کےخصوصی انتظامات کئےگئےتھے۔