ملتان ( سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی ضلع ،سٹی ملتان کااہم اجلاس انصاری ہائوس میں زیرصدارت خواجہ رضوان عالم ،سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب منعقد ہوا ،اجلاس کے مہمان خصوصی نفیس احمدانصاری تھے، اس موقع پر خواجہ رضوان عالم اوردیگر عہدیداران نے کہاکہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جوغیر جمہوری قوتوں کامقابلہ کرسکتی ہے ،کارکنان بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہیں بلاول بھٹو کی کال پرکارکنان پیپلزپارٹی حکمرانوں کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے نوازشریف اب اس ملک کے آئینی طورپر وزیراعظم نہیں رہے ،حکمرانوں کو اقتدار سے باہر کرنے کیلئے پیپلزپارٹی مختلف آپشنز پرغور کررہی ہے، اب نوازشریف کاجانا ٹھہر چکا ہے ،ہم پارٹی ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تمام اختلافات بھلا کر بلاول بھٹو کی ایک کال پربھرپور سیاسی طاقت کامظاہرہ کرکے اپنے متحد ہونے کاثبوت دیا ، اس موقع پر ضلعی صدر میاں کامران جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی ،ملک نسیم بدر اے ڈی بلوچ عثمان بھٹی ،ریاض رضا،مرزانذیر بیگ ،عمران سلیم ،عابد ،چوہدری یسیٰن بھی موجودتھے ۔