آپ آف لائن ہیں
جمعہ10؍شعبان المعظم 1439ھ 27؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) کینٹ کی بعض سول آبادیوں میں پانی کی سنگین صورتحال بدستور قائم ہے، مغل آباد ٹنچ بھاٹہ میں بعض محلوں اور گلیوں فردوس سٹریٹ وغیرہ میں دو دن چھوڑ کر پانی فراہم کیا جا رہا ہے، مکینوں پانی کی تیسرے روز فراہمی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیسرے روز بھی پانی ک سپلائی صرف آدھا گھنٹے کیلئے ہوتی ہے جو ان کی ضرورت کیلئے ناکافی ہے اگر یہی صورتحال رہی تو وہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ پانی کی فراہمی راولپنڈی کنٹونمنٹ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے مگر پچھلے کئی سالوں سے ایک روز چھوڑ کر پانی فراہم کیا جا رہا تھا مگر اب تیسرے روز پانی دیا جاتا ہے جو کہ ان کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے، موجودہ مہنگائی کے اس دور میں ٹنکروں کے ذریعے قیمتاً پانی ڈلوانا ان کے بس میں نہیں، کینٹ حکام کو اگر پانی کے ٹنکر کی درخواست کی جاتی ہے تو تین تین روز تک پانی ہی نہیں ملتا،ان کا کہنا تھا کہ ہم سے پورے مہینے کا پانی کا بل تو باقاعدگی سے وصول کیا جا رہا ہے مگر مہینے میں شاید دس روز بھی ہمیں پانی نہیں ملتا، کینٹ بورڈ حکام خصوصاً ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شاہ کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلاتے ہوئے اہل محلہ نے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے، اس حوالے

x
Advertisement

ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود سے رابطہ کیا گیاتو ان کا کہناتھا کہ ایک وارڈ میں پانی کی لائن سے ٹربائن لگانے سے پانی کی صورتحال میں ضرور خرابی آئی تھی حالانکہ یہ ٹربائن صورتحال میں بہتری کیلئے لگائی گئی تھی مگر اس سے بعض دیگر گلی محلوں میں پانی جانا بند ہو گیا تھا جس پر اس کو وہاں ہٹا دیا گیا ہے تاہم ان آبادیوں کے گلی محلوں میں پانی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں