شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)شیخوپورہ کی آبادی روشن پورہ میں زیرزمین بچھائے جانے والے سیوریج سسٹم میں بڑے پیمانے پرہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات ضلع انتظامیہ نے جاری کردیں، یہ ہدایت محلہ روشن پورہ کے مکینوں حاجی اللہ رکھا،غلام حسین کمبوہ اور دیگر متعدد شہریوں کے احتجاج کے بعد جاری کی گئی ہے، ان شہریوں نے تحریری درخواست بھی ضلع انتظامیہ کو دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محلہ روشن پورہ گلی نمبر2میں سیوریج سسٹم بچھایا جارہا ہے جس میں تحمینہ کے مطابق میٹریل استعمال نہ ہو رہا ہے۔