• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، درجہ چہارم ملازمین کی بھرتیوں میں کرپشن معاملہ پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اٹھائیگی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ اپرچناب کینال میں لاکھوں روپے رشوت کے عوض میرٹ کی دھجیاں بکھیرکر ہونے والی درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتیوں کا معاملہ تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اٹھائے گی، تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ بھرتیاں دوسے تین لاکھ روپے فی امیدوار لیکر ہوئی ہیں، تمام معلومات اکٹھی کرکے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود ارشد کو آگاہ کردیا گیا ہے جو اس بارے میں تحریک پنجاب اسمبلی کے اگلے اجلاس میں پیش کریں گے، محکمہ ایکس کا ویٹر ڈویژن ایرگیشن میں بھی 65کروڑ روپے کی کرپشن کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھایا جائے گا جس کی انکوائری محکمہ اینٹی کرپشن میں زیرسماعت ہے مگر کئی ماہ گذر جانے کے باؤجود کرپشن میں ملوث چہروں کو بے نقاب نہیں کیا گیا محکمہ اپر چناب کینال اور ایکس کاویٹرڈویژن نے کرپشن اور میرٹ سے ہٹ کر تقرریوں کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔
تازہ ترین