گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)جائیداد کے تنازع پر سوتیلے بھائی کوقتل کردیا۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ بلال احمد کالونی مکان نمبر 20 کے رہائشی خالد کا اپنے سوتیلے بھائیوں راحیل اور امین سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا جس کی رنجش پر سوتیلے بھائیوں امین اور راحیل نے گزشتہ روز ناصر خان روڈ پر خالد کی املی کی فیکٹری میں گھس کر فائرنگ کردیں جس کے نتیجہ میں خالد دم توڑگیا واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیااور مقتول کی بیوی فرحانہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔