گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں،کارکردگی کی بنیاد پر انعامات دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تا کہ محکمہ صحت اور سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال کیا جا سکے اور ایمانداری سے فرائض سر انجام دینے والوں کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان‘ ایم این اے محمود بشیر ورک، ایم پی اے محمدنواز چوہان نے انسینٹو ریوارڈ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز سے درخواست کی کہ وہ علاج معالجہ کیلئے آنے والے مریضوں سے نرم رویّہ اختیار کریں اور اپنے فرائض قومی جذبے کے ساتھ سر انجام دیں۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان،ممبر نیشنل اسمبلی محمود بشیر ورک،ممبر صوبائی اسمبلی نواز چوھان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان اور ممبر ڈسٹرکٹ حوصلہ افزائی (انسینٹو ریوارڈ ) کمیٹی سلمان قادر پھُلروان نے اکتوبر،نومبراور دسمبر 2016میں 8درج ذیل کیٹگری کے ہیلتھ پروفیشنلز کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دیں۔