• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی رپورٹ میں ہر جانب کرپشن ہی کرپشن ہے، سراج الحق

In The Jit Report Corruption Is The Only Corruption Siraj Ul Haq

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کے سربراہ جے آئی ٹی ارکان نے کسی خوف کے بغیر اپنا کام مکمل کیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں ہر جانب کرپشن ہی کرپشن ہے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ چند لوگ کرپشن کیس میں جیلوں میں جائیں تو یہ تاریخی لمحہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آج بھی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے اور ہم کسی تعصب، سیاسی دشمنی یا پارٹی مفاد نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاناما اسکینڈل میں جس جس کا نام ہے سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ آئین کے 62 اور 63 کے مطابق تمام سیاست دانوں کی اسکریننگ ہونی چاہیے تاکہ کوئی کرپٹ پارلیمنٹ میں نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ محاصرے کریں گے، مگر ہم سپریم کورٹ کو اعتماد دلاتے ہیں کہ ہم اس کے ساتھ ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اب کوئی ڈنڈا اٹھا کر سپریم کورٹ کی طرف نہیں آسکتا۔اس کیس کے نتیجے میں انشاء اللہ پاکستان کرپشن فری بن جائے گا۔

 

تازہ ترین