عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ قوم چوروں کے ساتھ نہیں ہے۔ ن لیگ پاناما کیس میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے، یہ لوگ سپریم کورٹ کا احترام نہیں کررہے۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا ایجنڈا ججز اور جرنیلوں سےٹکر لینا ہے۔ چوروں کیساتھ وہی کھڑے ہوتے ہیں جو چوری کے مال میں حصہ دار ہوتے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ جو جے آئی ٹی کو گالی دے رہا ہے وہ سپریم کورٹ کو گالی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ میری سمجھ سےباہر ہے کہ انہیں کون مشورے دے رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی جگہ سے ثبوت بھی نکلیں گے اور تابوت بھی۔