مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ،عدالت آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی جِلد 10 کو سپریم کورٹ سے بھی چھپایا جارہا ہے۔ انہوں نے جے آئی ٹی رپورٹ کی جِلد 10 کو پبلک کرنے مطالبہ بھی کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے کہا کہ جِلد 10 جس دن پبلک ہوئی سب کو خود معلوم ہوجائے گا کہ جے آئی ٹی کا مقصدکیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بتایا جائے کہ کس آئین اور قانون کے تحت جے آئی ٹی اب تک کام کررہی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی زبان سے واضح ہوتا ہے کہ یہ بدنیتی پر مبنی ہے۔