• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افراد کی لوٹ مار، مختلف واقعات میں7 افراد ہلاک، ایک زخمی، ملزمان آموں کے درخت کاٹ کر فرار

خیرپور +میرپورساکرو+ میرپورخاص (بیورو رپورٹ + نا مہ نگا ران) مسلح افراد کی لو ٹ ما ر ،مختلف وا قعا ت میں 7 ا فراد ہلاک ، 1ز خمی ،ملزمان آموں کے درخت کاٹ کر فرار ، خیرپور ۔پریالو کے قریب پیر شہنشاہ لنک روڈ پر مسلح افراد نے دونوں طرف آنے جانے والے افراد سے لوٹ مار کی لوٹ مار کا نشانہ بننے والے متاثرین جاوید الرو ،عبدالوہاب بھٹو اور دیگر +کے مطابق مسلح افراد نے دو درجن سے زائد افراد کو یرغمال بنا کر ان سے ہزاروں روپے لوٹے بعد ازاں ملزمان فرار ہو گئے جبکہ دوسرے واقعے میں بھتہ خور ملزمان الرا جاگیر کے دو زمینداروں حاجی عبدالستار اور حاجی علی نواز بھٹو کے آموں کے باغات سے 50 سے زائد آموں کے درخت کاٹ کر فرار ہو گئے متاثر زمینداروں کے مطابق ان کا لاکھوں روپے کی مالیت کا نقصان کر گئے ۔ فیض گنج میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ریاض حسین چانگ جانبحق ہوگیا جبکہ ان کا دوست امانت علی شدید زخمی ہو گیا زخمی کو تعلقہ اسپتال فیض گنج میں داخل کیا گیا ۔ میرپور ساکرو۔ ماڈل تاؤن ملز ایریا دھابیجی میں صدیق جمالی کے گھر کی دیوار گرنے سے ان کا 10 سا لہ لڑکا اصغر علی جاں بحق ہو گیا علاوہ ازیں ٹھوڑھی میں گاؤں خلیفو علی ی کے الزام میں 30 سالہ زاہدہ کھوسہ کو کارو کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا ۔تھانے دار رسالدات کے مطابق لاش کا کندھ کوٹ اسپتال سے پوسٹ مارٹم کرا یا ہے ۔کشمور ۔بخشاپور پولیس کی حدود کندھ کوٹ کشمور انڈس ہائیوے پر روڈ کراس کرنے کے دوران تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے 12 سالہ زینالدین ہلا ک ہوگیا۔ جیکب آباد۔صدر تھانہ کی حدود میں واقع قصبہ دودولاشاری میں17سالہ محب لاشاری ولد عبدالغنی لاشاری کی گاؤں کے قریبی نہرسے تشددزدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔میرپورخاص ۔سندھڑی میں دلبرمہر تھانے کی حدود میں گاؤں سے باہر ایک باغ میں ایک درخت سے لٹکی لاش دیکھ کر لوگوں نے اس کی اطلاع علاقہ پولیس کوکردی،پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔کوٹری ۔خانزادہ کالونی کے رہائشی 19سالہ نوجوان ذیشان شیخ نے کنپٹی پر پستول کا فائر کرکے خودکشی کرلی ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر متوفی کی لاش تحویل میں لی ۔ کشمور ۔گوٹھ دین محمد نائچ کے مقام پر مراد واہ نہر میں نہاتے ہوئے نو سالہ لڑکا نیاز احمد بائچ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
تازہ ترین