• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوز دار وڈا میں چوری کی وارداتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

خیرپور(بیورو رپورٹ) بوزدار وڈا شہر میں نا معلوم چورایک رات کے اندر دو شہریوں نادر علی مگنہار اور شہداد انصاری کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے لے گئے۔ شہری تنظیموں نے شہر میں بد امنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین بد امنی ختم کرو ،چور گروہ کا خاتمہ کرو ، امن کرائو اور دیگر نعرے لگا رہے تھے۔ دریں اثناء گاڑھی موری ،کوٹڈیجی ،کوٹ میر محمد اور چونڈکو کے علاقوں میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جرائم کی متعدد وارداتیں ہو ئی ہےجرائم کی  بڑھتی ہوئی وارداتوں  پر امن پسند لوگوں میں بڑی مایوسی اور بے چینی پھیل گئی ہے۔
تازہ ترین