ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ملتان کی جانب سےصدر شعور ترقیاتی تنظیم و کوآرڈینیٹر سول سوسائٹی فورم ملتان شاہد محمود انصاری کو سماجی خدمات کے اعتراف میں کمشنر ملتان بلال بٹ نے سوویئنر دیا ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زاہد اکرام ، ڈسٹرکٹ آفیسر ذیشان ناصر ، عامر شہزاد ہمراہ تھے ،اس موقع پر شاہد محمود انصاری نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کررکھی ہے ۔