کراچی (اسٹاف رپورٹر)رانا کلب اور ایئر پورٹ ہاکی کلب نے بلدیہ ٹائون انوی ٹیشن انٹر کلبز ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل22ج ولائی کو کھیلا جائے گا ۔
بلدیہ ٹائون ہاکی گرائونڈ پر کھیلے گئے سیمی فائنل میچوں میں اے او ہاکی کلب اور میزبان بلدیہ کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا ،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں رانا ہاکی کلب نے اے اوہاکی کلب کو 3-2سے مات دے کر ٹائٹل میچ کے لئے کوالیفائی کیا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے عاقب نے21ویں اور نزاکت نے 42ویں منٹ میں گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 2-0کی برتری دلائی تاہم اے او کی جانب سے اولمپئن حسیم خان نے49ویں منٹ میں گول اسکور کر کے میچ کو دل چسپ بنایا تاہم 51ویں منٹ میں رانا کلب کے شہباز نے فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کو پھر دو گول سے سبقت دلائی جس کے بعد اے او نے حملے تیز کر دیے ۔
اس دوران 54ویں منٹ میں اے او کے حنین نے گول کر کے میچ کو دل چسپ ضرور بنایا تاہم مزید گول نہ ہوسکا اور رانا کلب نے فائنل میں جگہ بنائی ۔دوسرے سیمی فائنل میں ایئر پورٹ کلب نے میزبان بلدیہ کو پنالٹی اسٹروکس پر4-2سے شکست دے دی ،مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا ۔ بلدیہ کلب کے اسد نے پانچویں منٹ میں گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی تھی تاہم فاتح ٹیم کی جانب سے زبیر نے13ویں منٹ گول برابر کر دیا جس کے بعد کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت تک گول اسکور نہیں کر سکی ۔پنالٹی اسٹروکس پر ایئر پورٹ کلب نے 3-1سے فتح سمیٹ لی ۔اس کی جانب سے وہاب ،مظہر اور تسنیم نے گول کئے جبکہ بلدیہ کا واحد گول بلال ہی کر سکے ۔