اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر بابر اعوان کو ٹیلی فون کیا اور ملکی مجموعی صورتحال اور پانامہ لیکس کے بعد کی صورتحال پر گفتگوکی، بابر اعوان چیئرمین تحریک انصاف کو چوہدری شجاعت سے ہونے والی گفتگو پر بریف کریں گے ، انہوںنےکہاکہ وزیر اعظم کے استعفیٰ کیلئے قومی اتفاق رائے بڑھ رہا ہے، چوہدری شجاعت حسین نے بھی وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطالبے کی مکمل حمایت کی ہے، بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کا منصب سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں اور نواز شریف جمہوریت کیلئے بوجھ اور ملکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔