اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں اتنی بے شرم حکومت نہیں دیکھی جو اپنااقتدار بچانے کیلئے ملک کو دائو پر لگا رہی ہے پاناما کیس میں سب چیزیں واضح ہو چکی ہیں اگر ان کی اب بھی تسلی نہیں ہوئی تو عدالت سے درخواست کروں گا کہ نواز شریف کو طلب کیا جائے ،میں خود ان پر جرح کروں گا۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو جے آئی ٹی کو گالی دے رہا ہے وہ سپریم کورٹ کو گالی دے رہا ہے،مسلم لیگ ن ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔