• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کونسل گوجرانوالہ کا96کروڑ23لاکھ کابجٹ منظور

گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) ضلع کونسل کا سال 2017ءتا2018ءکیلئے 96کروڑ 23 لاکھ20 ہزار کا بجٹ منظور کر لیا گیا ۔ چیئرمین ضلع کونسل چودھری مظہر قیوم ناہرا نے96 کروڑ 23 لاکھ 20 ہزار 585روپے کا بجٹ پیش کیا جس میں ابتدائی بقایات جات34 کروڑ 48لاکھ42ہزار675، متوقع آمدن سال 2017 ء تا 18 ء کیلئے 61 کروڑ74لاکھ 77 ہزار 585 روپے ، تنخواہوں کیلئے 12 کروڑ51 لاکھ13ہزار500روپے، سائر اخراجات14کروڑ 77 لاکھ 7ہزار 107 روپے ،ترقیاتی اخراجات کیلئے6کروڑ 24لاکھ 36 ہزار 394 روپے مختص کیےگئے۔ منصوبہ جات فیز ون کیلئے18کروڑ 38 لاکھ 48 ہزار 868روپے، منصوبہ جات فیزٹو کیلئے 34کروڑ97لاکھ1747روپےرکھےگئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تنخواہوں،سائر اخراجات،ترقیاتی منصوبہ جات پر86کروڑ88لاکھ7ہزار616روپے اخراجا ت ہونگے اور اختتامی بقایات 30 جون 2018 ء کو 9 کروڑ35 لاکھ12ہزار969روپے بتائے گئے ہیں ۔ چیئرمین ضلع کونسل مظہر قیوم ناہرا نے کہا کہ پہلے سالانہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا بلکہ پرانے شیڈول ہی کوبرقرار رکھا گیا ہے ۔
تازہ ترین