• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن بارڈر پرخودکش حملہ، فٹبال ٹورنامنٹ ستمبر میں ہوگا

Football Tournament Postponed Will Be Held In September

چمن بارڈر پر ایف سی کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے میں میجر اور اہلکار کے شہید ہونے کے باعث آل پاکستان فیڈریشن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا ہے یکم اگست سے شروع ہونے والایہ ٹورنا منٹ اب 30 ستمبر سے پانچ اکتوبر تک چمن کی عیسیٰ خان فٹ بال اکیڈمی میں کھیلا جا ئےہوگا۔

پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان اور کے الیکٹرک کے کوچ عیسیٰ خان نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ فیڈریشن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں اور اس کا آغاز یکم اگست سے ہونا تھا لیکن پیر کو چمن کے بارڈر ایریا کے چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔

ڈی سی او چمن نے امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کو آگے بڑھانے کی درخواست کی جسے قبول کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا انعقاد 30 ستمبر سے5 اکتوبر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی اجازت سے ہونے والے ٹورنامنٹ میں16 ٹیمیںشرکت کررہی ہیں جن میں ڈپارٹمنٹس اور اے اور بی ڈویژن کے کلبز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

دو ٹیمیں اسٹینڈ بائی میں رکھی گئی ہیں، لیگ کی بنیاد پر ہونے والے ٹورنامنٹ میں چار چار ٹیموں کے چار گروپ بنائے جائیں گے جن میں سے ہر گروپ سے دو ٹیمیں ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

 

تازہ ترین