وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار نہیں ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جو فیصلہ کریں گے وہ پوری پارٹی کو قبول ہوگا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ غیر یقینی صورتحال پیدا کی گئی ہے، کوشش کی جارہی ہے کہ غیر جمہوری طریقے سے تبدیلی لائی جاسکے۔
احسن اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا میں اس طرح کےبھونچال کہیں نہیں لائےگئےجیسا پاکستان میں کیاجارہاہے۔