بہاولپور(سٹی رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسررفعت مختار راجہ کا اردل روم،4ملازمان کو سزائیں، 1اہلکارکو ملازمت پربحال کردیا۔تفصیل کے مطابق آر پی او نے بہاول پور پولیس ریجن کے ملازمین کا اردل روم کرتے ہوئے بہاول نگرکے انسپکٹر ملک عبد الرشید کے شوکاز پر سماعت کرتے ہوئے شوکاز فائل جبکہ ڈی پی او بہاولنگر کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ جسمیں بطور ایس ایچ او سٹی چشتیاں قحبہ خانوں کے خلاف کار روائی نہ کرنے پر انہیں معطل کردیا،بہاولپور کے انسپکٹرمحمد اقبال کی انکوائری داخل دفتر،بہاولنگر کے اسٹنٹ سب انسپکٹرمحمدشاکرکے شوکاز کی سماعت کرتے ہوئے اسکو نوکری سے برخاست،لیڈی کانسٹیبل یاسمین ظہور، کانسٹیبل غلام مصطفی کے شوکازکی سماعت کرتے ہوئے انکوائری ایس پی انوسٹی گیشن کو بھجوادی،ڈرائیور کانسٹیبل کاشف علی کے شوکاز پر سماعت کرتے ہوئے شوکازداخل دفتر،کانسٹیبل محمد یونس، کانسٹیبل محمد علی کے شوکاز کی سماعت کرتے ہوئے اسکو ملازمت سے جبری ریٹائرڈ کی سزائیں دیں ، آر پی او نے بہاولپور کے سابقہ کانسٹیبل غلام شبیرکو نوکری پر بحال،سابقہ کانسٹیبل مدثر عباس کی بحالی کی اپیل خارج،سابقہ کانسٹیبلان فرحت عباس،راشدحمید کی اپیل کو پینڈنگ، بہاولنگر کے ریٹائرڈ اسسٹنٹ سب انسپکٹر مقصود حسن نوازکی دوا پیلوں میں سے ایک خارج جبکہ دوسری اپیل پر اے ڈی آئی جی کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے انکوائری کا حکم،سب انسپکٹر محمود احمد کی سروس ضبطگی کی سز کو سنشور میں تبدیل،رحیم یار خان کے ہیڈ کانسٹیبل جعفر حسین کی رینک میں تنزلی کی اپیل خارج،کانسٹیبل محمد عارف کی ایک سال کی سروس ضبطگی کی سزا کو سنشور میں تبدیل جبکہ سابقہ ڈرائیور کانسٹیبل منور حسین کی بحالی کی اپیل خارج کردی۔