• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کےملزم کوآج ملتان میں پھانسی،ورثاءرات گئےتک صلح کیلئےکوششیں کرتےرہے

ملتان (سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل ملتان میں سزائے موت کے قیدی طارق اقبال عرف طارق  ولد سردار علی کو آج صبح پھانسی دی جائےگی۔مخدوم رشید بوٹے والا کے رہائشی مذکورہ قیدی پر10اکتوبر 2004ءکواختربی بی زوجہ محمد اشرف کےقتل کاالزام ہےجس پر اس کےخلاف تھانہ نیو ملتان نے مقدمہ نمبر 774/4 درج کیا گیا۔  ایڈیشنل سیشن جج ملتان شاہد نصیر نے 26 جنوری 2006ءکو سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا۔بعد ازاں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے اسکی تمام اپیل مسترد ہوگئیں جبکہ اسکی جانب سے کی جانے والی رحم کی اپیل بھی خارج کردی گئی جس پر طارق اقبال کو آج 19 جولائی کی صبح ساڑھے4بجے سزائے موت دی جائیگی۔طارق اقبال کےلواحقین کی جانب سے مقتول کی ورثاء سے صلح کی کوششیں رات گئے تک جاری رہیں،گزشتہ روز لواحقین کی آخری ملاقات کرادی گی۔ 
تازہ ترین