امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف پاناماکیس کا فیصلہ قیامت میں دیکھنا چاہتے ہیں، وہاں تو اللہ دیکھے گا، یہاں بھی فیصلہ دیکھنا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بہاول نگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کی کشتی ڈوبنے والی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کو میرٹ پر فیصلہ دینا ہوگا،اس فیصلے پر پوری قوم سپریم کورٹ کی پشت پر ہوگی۔
سینٹرسراج الحق نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نواز شریف کو اللہ نے پکڑا ہے،ہم نے نہیں، نواز شریف کا اور اس کی حکومت کا زوال اس دن سے شروع ہوگیا تھا جس دن ممتاز قادری کو پھانسی دی گئی تھی۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ چوروں کے خلاف سب سے پہلے میں سپریم کورٹ میں گیا،جے آئی ٹی بنی تو مسلم لیگ ن نے جشن منایا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی نے 60 دن محنت کی تو حکمران خاندان کے ہر شخص کی چوری کی کہانیاں ہی کہانیاں ہیں۔