عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا مشورہ دینا نواز شریف کی سیاسی قبر کھودنا ہے۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر پاناما جے آئی ٹی کیس کی تیسری سماعت سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث نے کل کی سماعت میں تسلیم کیا کہ وزیراعظم نے دبئی کا اقامہ لیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ خواجہ حارث کی اس دلیل کے بعد گیم اوور ہوگیا ہے اور اب عدالت سے باہر محاذ آرائی ختم کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل کی سماعت میں بھی ججوں نے کہا کہ منی ٹریل ہے تو لے آؤ۔ جے آئی ٹی کو گالیاں دینے والے سپریم کورٹ کو گالیاں نکال رہے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس استعفے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا ہے ۔