• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ربجا) کے قیام کے 10سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا ہےکہ ربجا صحافی برادری کا بازئو شمشیرزن ہے۔ ربجا کی بنیاد 10 سال قبل اس وقت رکھی گئی جب ملک کے اندر جنرل مشرف نے ایمرجنسی لگا رکھی تھی۔ ربجا نے جمہوری اداروں کے استحکام، عدلیہ کی بحالی اور آزادی صحافت کے لئے بھرپور کردار ادا کیا۔راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ربجا) کے قیام کے10سال مکمل ہونے پر نیشنل پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ تھے۔ تقریب کی صدارت (ربجا) کے صدر قربان ستی نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ربجا کی صحافی برادری کے حقوق کے لئے 10سالہ جدوجہد لائق تحسین ہے۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں، فنانس سیکرٹری اسحاق چوہدری، آر آئی یو جے کے سیکرٹری علی رضا علوی، فنانس سیکرٹری چوہدری اصغر، نیشنل پریس کلب کے سابق صدر طارق چوہدری، ربجا کے صدر قربان ستی، پی ایف یو جے کے مرکزی نائب صدور خالد کھوکھر، بخت زادہ چٹان، ربجا کے سابق صدر سردار حمید سابق جنرل سیکرٹری سردار شوکت محمود، اے پی پی ایمپلائز یونین کے صدر شہزاد چوہدری، لوکل اپنیک کے صدر لقمان شاہ، میڈیا ورکرز کے وائس چیئرمین سہیل ملک، ربجا کی نائب صدر شمیم آراء، کشمیر ایڈیٹر کونسل کے صدر راجہ کفیل، کے جے ایف کے سابق صدر بشیر عثمانی، گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے صدر عالم نور حیدر، سینئر صحافی علی اختر، نثار احمد، چوہدری قربان اور دیگر نے خطاب کیا۔
تازہ ترین